عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے یوم سوگ کی اپیل. تعلیمی ادارے بند جبکہ پٹرول پمپ،دکانیں اورکاروباری مراکزمعمول کے مطابق کھلے ہیں.

گزشتہ روزکراچی دھماکے میں اے این پی کے رہنما بشیرجان کومارنے کی کوشش کی گئی لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ واقعہ کے خلاف اے این پی کے سینیٹرشاہی سید نے سندھ بھرمیں پُرامن یوم سوگ کی اپیل کی تھی، جس کے باعث آج کراچی کے تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اورکاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں،،،یوم سوگ کے موقع پراے این پی کے مرکزمیں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائیہ تقاریب بھی منعقد کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزدھماکے میں اے این پی کے نوکارکن اورپچاس سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن