کارروائی کافیصلہ سیکریٹری صحت پنجاب عارف ندیم کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا،،،اجلاس میں ایڈیشنل سکریٹریز صحت پنجاب ،ڈی سی او لاہور اور ڈی جی ہیلتھ نے شرکت کی ،،،اجلاس میں خسرہ ویکسی نیشن مہم کے مائیکروپلان کاجائزہ لیاگیا،،،سیکریٹری صحت کاکہنا تھا کہ خسرہ پرکنٹرول کےلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،،،اور انتیس اپریل سے شروع ہونے والی انسداد خسرہ مہم میں اسکولوں کےطلبہ کو ٹیکے لگائے جائیں گے،،انہوں نے کہا کہ طلبہ کوٹیکے لگانے سےانکارکرنےوالے اسکولوں کو سیل کردیاجائےگا،،،دوسری جانب شہر میں آج بھی سو بچوں میں خسرہ کی تشخیص ہوئی ہے،،،گزشتہ سال دسمبر سے اب تک مرض سےمتاثرہ افراد کی تعداد دس ہزار سےزائد ہوچکی ہے .