الیکشن کمیشن کی جانب سے ذاتی تنقید سے باز رہنے کی ہدایت کے باوجود تحریک انصاف کے چیئرمیں شریف برادران پر نشتر چلاتے رہے،،،بہاولپورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے نواز شریف کو ایک بار پھر مناظرے کی دعوت دیتے ہوئے کہااوئےمیاں صاحب اتنا نہ ڈرو تھوڑا حوصلہ کرو،،گیدڑ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا،، پنجاب میں پانچ باریاں لے کر آپ نے کچھ نہیں کیا توچھٹی باری لے کر کیا کرلو گے،،، عمران خان نے کہا کہ نواز اور شہباز تجربے کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں ان کے تجربوں سے اللہ بچائے،، انہوں نے تجربے کی بنیاد پرفیکٹریاں کھڑی کرلیں لیکن عوام کا کچھ نہیں کیا،،،تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ موروثی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں،،جماعتوں میں بادشاہت نہیں جمہوریت ہونی چاہیے،،، دونوں بڑی جماعتوں نے پچیس سال میں کوئی نیا لیڈر پیدا نہیں کیا،،نون لیگ میں جس کے نام کے ساتھ شریف نہ ہو اور پیپلزپارٹی میں جوبھٹو نہ ہووہ لیڈر نہیں بن سکتا،،جبکہ تحریک انصاف کی قیادت کوئی بھی نوجوان کرسکتا ہے،، اقتدار میں آکر ظلم کا خاتمہ کرینگے،، پنجابیوں،پختونوں اور سندھیوں کو ایک کرکےمضبوط پاکستان بنائیں گے۔
شریف برادران تجربے کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں.اللہ ان کے تجربے سےبچائے. جنہوں نے پانچ باریوں میں کچھ نہیں کیا وہ چھٹی باری لے کرکیا کرینگے۔ عمران خان
Apr 27, 2013 | 14:43