بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرعملے کی جانب سے انتخابات میں ڈیوٹی دینے سے انکارکا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل دوسوبیس کے تحت تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹریزکوہدایت کی ہے کہ جو اہلکارانتخابات کے موقع پر ڈیوٹی کرنے سے انکار کریں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ڈیوٹی دینے سے انکارکرنے والوں کونوکریوں سے فارغ کرنے کے علاوہ جیل بھیجنے کی آپشن پربھی غورکیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اے این پی اور ایم کیو ایم کے انتخابی دفاترپرہونے والے حملوں پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا وفاقی اورصوبائی نگران حکومتوں کوہدایت کی ہے کہ دہشتگردی پرقابوپانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں اورتمام سیاسی جماعتوں، ان کے سربراہوں اور انتخابی امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے.