گجرات: وال چاکنگ کا الزام، سوا سال کے بچے کے وارنٹ گرفتاری جاری

گجرات (نامہ نگار) سوا سال کے بچے سمیت مسلم لیگ (ن) کے 2 اراکان اسمبلی کے وال چاکنگ کے الزام میں وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری۔ مئی 2013ء میں ہونیوالے جنرل الیکشن میں جلالپورجٹاں کے علاقہ کے رہائشی کانسٹیبل تصور نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز کے حق میں وال چاکنگ کروائی جس میں اس نے اپنے نام کی جگہ منجانب میں اپنے کمسن بیٹے ابراہیم کا نام درج کردیا۔ الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمشن کی ہدایت پر تھانہ صدر جلالپورجٹاں نے وال چاکنگ کیخلاف قلندرا عدالت کو بھجوا دیا جس پر تین ماہ قبل عدالت نے انہیں پیش ہونے کی ہدایت کی مگر گزشتہ روز ہونیوالی سماعت میں کوئی بھی پیش نہ ہوا جس پر مجسٹریٹ درجہ اول محمد آصف نے سوا سال کے بچے ابراہیم، لیگی اراکین اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خاں، میجر (ر) معین نواز ، نوابزادہ غضنفر علی گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تاہم ایک گھنٹے بعد ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان عدالت میں پیش ہوگئے جس پر عدالت آئندہ سماعت 15مئی مقرر کرکے تاریخ پیشی پر حاضر ہونے کی ہدایات کر دیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...