نئی دہلی (اے پی پی)بھارت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ انہیں اپنے چھوٹے بھائی دلجیت سنگھ کوہلی کے اپوزیشن جماعت بی جے پی میں شمولیت کے فیصلے پربہت مایوسی ہوئی ہے۔ہفتہ کو اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ اپنے چھوٹے بھائی کے فیصلے پر میں نہایت اداس ہوں لیکن مجھے اس پر کوئی کنٹرول نہیںکیونکہ وہ تمام بالغ ہیں۔دلجیت سنگھ نے ملک کے شمالی ریاست پنجاب میں انتخابی ریلی کے دوران وزارت عظمی کے امیدوار نریندرمودی کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیاتھا۔
چھوٹے بھائی دلجیت کی بی جے پی میں شمولیت پربہت مایوسی ہوئی:منموہن سنگھ
Apr 27, 2014