مائیکرو سافٹ نے نوکیا موبائل بنانے کا یونٹ 7.44 ارب ڈالر میں خرید لیا

Apr 27, 2014

لندن (بی بی سی اردو) مائیکرو سافٹ نے نوکیا کے موبائل فون بنانے والے یونٹ کو 7.44 ارب ڈالر میں خرید لیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ کاروباری سمجھوتہ اس سال کے اوائل میں ہونا تھا لیکن سرکاری طور پر ضروری منظوری کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ اس سمجھوتے کیساتھ ہی نوکیا مزید موبائل فون بنانا بند کردیگی۔ فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی نوکیا کمپنی اب نیٹ ورکس ٹیکنالوجی کی ترقی اور دیگر متعلقہ خدمات پر توجہ مرکوز کریگی۔ نوکیا کے دو پیداواری پلانٹ اس کاروباری معاہدے میں شامل نہیں ہیں۔ ان میں ایک چنئی بھارت میں ہے جس کے شاید بھارتی ٹیکس حکام اثاثے منجمد کردے جبکہ دوسرا پلانٹ ماسان جنوبی کوریا میں ہے جسے نوکیا خود بند کررہی ہے۔

مزیدخبریں