کراچی( نوائے وقت رپورٹ) پھانسی کی سزا نہ دیئے جانے کے خلاف وفاقی شرعی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سزائے موت نہ دئیے جانے سے جرم کی شرح بڑھ رہی ہے، جرم ثابت ہونے کے باوجود سزا نہ دینا غیر اسلامی ، غیر شرعی اور سوسائٹی کیلئے نقصان دہ ہے۔ د رخواست گزار کا کہنا تھا کہ سزائوں پر پابندی سے متعلق صدر مملکت کی جانب سے آرڈیننس کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔