آئی پی ایل: راجستھان نے بنگلور پنجاب نے کولکتہ کو شکست دیدی

Apr 27, 2014

ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیئر لیگ کے 14 ویں میچ میں راجستھان نے  بنگلور کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بنگلور کی ٹیم  70 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ۔صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔ راجستھان نے ہدف 4 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرنے پر پی وی ٹمبی کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پندرہویں میچ میں پنجاب نے کولکتہ کو 23 رنز سے شکست دیدی۔ پنجاب نے 9 وکٹوں پر 132 رنز بنائے نائرائن اور چاولہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، کولکتہ کی ٹیم 18.2 اوورز میں 109 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ سندیپ شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں