لاہور(پ ر) گیلی پولی جنگ کی برطانیہ میں سو سالہ تقریبات میں وزیراعظم کی شرکت سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے کیا، انہوں نے کہا کہ 25 اپریل 1915 کو برطانیہ اور اس کی اتحادی افواج نے خلاف عثمانیہ کو ختم کرنے اور ترک سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کیلئے حملہ کیا تھا، تقریباً چالیس ہزار ترک مسلمان فوجی شہید جبکہ اسی ہزار زخمی ہوئے اس جنگ کے بعد ایک منظم سازش کے تحت ترک سلطنت کو چھوٹے ملکوں میں بانٹ دیا گیا اور خلافت کا خاتمہ کردیا گیا، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے کہا کہ برطانیہ میں جنگ کی تقریب میں شامل ہو کر میاں نواز شریف نے تاریخ سے لاعلمی کا مظاہرہ کیا اور وہ یہ بھول گئے کہ ترکی ہمارا مخلص دوست اور مسلم برادر ملک ہے۔
گیلی پولی جنگ کی تقریبات میں نواز شریف کی شرکت سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، عظیم الدین لکھوی
Apr 27, 2015