اسلام آباد (ابرار سعید/دی نیشن رپورٹ) وزیراعظم محمد نوازشریف کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے ساتھ تعلقات جو پہلے بڑے بااعتماد اور جو پارٹی میں ایک بہترین دانشمند ساتھی سمجھے جاتے تھے، وہ تعلقات اب ٹوٹنے کے قریب نظر آتے ہیں اور مصالحت کے امکانات بہت کم نظر آتے ہیں، یہ تعلقات گزشتہ تین دہائیوں پر مبنی ہیں، انہوں نے بہت سے نشیب وفراز دیکھے ہیں وہ ایک وقت میں ہر اچھے برے وقت کے دوست سمجھے جاتے تھے، اب مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی یہ اصطلاح اب استعمال کرتے نظر نہیں آتے۔ پارٹی رہنمائوں میں بھی اب ان اختلافات پر اب بات کی جارہی ہے۔ پارٹی رہنمائوں کے ساتھ بیک گرائونڈ انٹرویوز اور دونوں کے قریبی حلقے ان کیخلاف ایک فہرست لئے نظر آتے ہیں جس میں ایک دوسرے کیخلاف الزامات عائد کئے ہیں، اطلاعات کے مطابق ایسی صورتحال میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی صورتحال کنٹرول کرنے میں بے بس نظر آتے ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ چینی صدر کے دورہ کے موقع پر وزیر داخلہ کی غیر حاضری کا حوالہ دیتے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق یہاں تک کہ نثار نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر ہاتھ بھی نہیں ہلائے، وہ خاموشی سے وہاں سے آگئے، یہ سب باتیں صورتحال کی سنگینی کا اشارہ دیتی ہیں۔
وزیراعظم اور نثار کے درمیان تعلقات ٹوٹتے نظر آتے ہیں، ذرائع
Apr 27, 2015