لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارت میں پاکستان کے مطابق ہائی کمشنر شاہد ملک نے کہا ہے کہ معروف صنعتکار ہمایوں نصیر شیخ کی کتاب ’’بھارت کی سب سے پرانی مسلمان صنعت کار خاندان کی ان کہی داستان ایک ایسی کتاب ہے جو کہ آج کے صنعت کاروں کو کامیابی کا راستہ بتاتی ہے، کتاب میں ہمایوں نصیر شیخ نے اپنے تجربات کو بے حد خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے، ہمایوں نصیر شیخ کی کتاب ان کی ذات کی طرح زندگی سے بھرپور ہے وہ گزشتہ روز مقامی کلب میں ہمایوں نصیر شیخ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے کتاب کو بھارت کے معروف پبلشر نریندر کمار نے چھاپہ ہے تقریب سے ہمایوں نصیر شیخ، نریندر کمار ان کی اہلیہ نسرین ہمایوں شیخ، صاحبزادی عالیہ منوں نے بھی خطاب کیا، شاہد ملک نے نریندرکمار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیم اور ادب کے لئے خدمات کی وجہ سے لوگ انہیں زندہ لیجنڈ قرار دیتے ہیں جو درست ہے، نریندر کمار جیسے لوگوں کے لئے پاکستان بھارت سرحد کے دونوں جانب ادبی فیسٹیول ہونے چاہیے، ہمایوں نصیر شیخ نے خاندان اور دوستوں کی مسلسل حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیا، جن کی وجہ سے اپنی یاداشتیں مکمل کر پائے، انہوں نے کہا کہ کتاب میں ان کی ابتدائی عمر سے آج تک کے تمام ذاتی تجربات کا نچوڑ موجود ہے انہوں نے اس قدر خوبصورت کتاب چھپانے پر نریندر کمار کا شکریہ بھی ادا کیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت سرحد کے دونوں طرف نفرت کے خاتمے اور تجارت اور سفر میں اضافہ کی ضرورت ہے، نریندر کمار نے ہمایوں نصیر شیخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مصنف نے اس کتاب کی تکمیل میں مصنف کا تنقیدی اور پبلشر کا خاموش کردار رہا ہے، ہمایوں نصیر شخی نے ایک بہت خوبصورت کتاب تحریر کی ہے جس کو چھاپ کر مجھے خوشی ہوئی، میرا پاکستان سے تعلق بہت پرانا ہے ڈیرہ غازی خان میرا آبائی ضلع ہے اس مرتبہ وہاں نہیں جا سکا آئندہ جب بھی آئوں گا وہاں ضرور جائوں گا، عالیہ منوں جنہوں نے اس کتاب کی کمیل کے لئے اپنے والد کی معاونت کی اپنے والد کی ذاتی زندگی اور ہر معاملہ پر بات کرنے کی صلاحیت کا خصوصی ذکر کیا۔
ہمایوں نصیر کی کتاب صنعتکاروں کو کامیابی کا راستہ بتاتی ہے، شاہد ملک
Apr 27, 2015