46ارب ڈالر کا تاریخی چینی پیکیج، ملک کی تقدیر بدل دے گا ،گلزار گجر

رائے ونڈ (نامہ نگار) رکن پنجاب اسمبلی حلقہ رائے ونڈ چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ چینی صدر شی جن ینگ کے دورہ پاکستان کے دوران 46ارب ڈالر کے تاریخی پیکیج کا اعلان ملک کی تقدیر بدل دے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اندھیرے چھٹ جائیں گے کیونکہ صرف بجلی منصوبوں کیلئے 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے ۔اس موقع پر چودھری جاوید اقبال گجر ، چودھری مدثر سندھو اور چودھری سعیدالزمان گجر بھی موجود تھے ۔ چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چھوٹے کسانوں کو ٹریکٹر زکی فراہمی کیلئے 20ارب کی حکومتی رعائت دینے کا اعلان کرکے خوشحال کسان تو خوشحال پنجاب کا وعدہ پورا کردکھایا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...