ایڈیشنل ڈرگ کنٹرول ونگ کے عہدہ پر فارماسسٹ کا تقرر کیا جائے، فارماسسٹ ایسوسی ایشن

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صوبائی صدر پروفیسرڈاکٹر خالد حسین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر ندیم اقبال،ڈاکٹر فراز اشرف،مزمل سعیدچوہدری،عبداللہ بھٹی،اسداللہ،نورمحمدمہر،کلیم اللہ،عمران احمدممتاز،رابیل کنول بھٹی،عبداللہ بھٹی،آصف فاروق اعوان اور بڑی تعداد میں دیگر فارماسسٹوں نے شرکت کی۔ پی پی اے کے ترجمان نورمحمدمہر نے کہاکہ صوبائی سیکرٹری جوادرفیق ملک سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے فارمیسی پروفیشن کی بے عزتی کی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ’’فارماسسٹ کسی اعلیٰ عہدے کیلئے موزوں نہیں ہیں ‘‘ ۔سیکرٹری کا کام اور اس کا عہدہ نہایت مشکل ہے جس کیلئے بہت زیادہ انتظامی امورکی صلاحیت درکار ہوتی ہے‘‘۔ حالانکہ قانون کے مطابق ایڈیشنل ڈرگ کنٹرول ونگ کے عہدہ پر صرف فارماسٹ کا تقرر ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...