پشاور(نوائے وقت نیوز) خیبر پی کے میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دو دنوں میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق خیبر پی کے پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کیں جس میں ایک ہزار 85 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 145 افغان مہاجرین بھی شامل ہیں جن کے خلاف 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ آپریشن کے دوران پانچ افراد کو لاﺅڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پرگرفتار کرلیا گیا۔علاوہ ازیں ہنگو میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 3 اشتہاریوں سمیت 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خیبر پی کے /گرفتاریاں