امام کعبہ کے دورہ سے پاکستان، سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے: عبدالغفور حیدری

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے خود حکومت اس بات کا اعادہ کرچکی ہے کہ تحفظ حرمین شریفین پر کوئی دباﺅ اور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس کے دفاع کیلئے پاکستان سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت اور امداد کرے گا، امام کعبہ الشیخ الخالد الغامدی کے دورہ پاکستان سے دونوں دیرینہ برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے ایک عالمی سازش کے تحت پاکستان کو ٹارگٹ کرکے اس کو توڑنے اور کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن انشاءاللہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پرحاصل ہونے والا پاکستان تا قیامت قائم و دائم رہے گا، جے یو آئی ف کی سیاست کا مرکز و محور نظام اسلام کا نفاذ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ توحیدیہ شیخوپورہ کے صدر حاجی محمد عالم گجر کی رہائش گاہ پر علمائ، اساتذہ اور بلدیہ ہال میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے دعا کی۔ انہیں جامعہ توحیدیہ کی دینی و تدریسی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔
عبدالغور حیدری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...