ایران میں غیرقانونی قیام پر گرفتار11پاکستانی لیویز فورس کے حوالے

کوئٹہ(نوائے وقت نیوز) ایران میں غیرقانونی طورپر مقیم 11 پاکستانیوں کوایرانی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔ لیویز فورس کے مطابق ایران میں گرفتار کیے گئے 11 پاکستانی محنت کش دستاویز کے بغیر ایران میں مقیم تھے۔ ایرانی سکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کرکے تفتان میںپاک ایران سرحد پر لیویز فورس کے حوالے کیا۔ لیویزحکام کے مطابق گرفتار افراد تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالیے کیے جائیں گے۔
ایران/11پاکستانی گرفتار


ای پیپر دی نیشن