وزارت داخلہ نے پولیس اہلکاروں اور افسران کی تعلیمی اسنادکی تصدیق کیلئے احکامات جاری کردئیے

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی پولیس کونئی پریشانی کاسامنا، وزارت داخلہ نے پولیس اہلکاروں اور افسران کی تعلیمی اسنادکی تصدیق کے لیے احکامات جاری کردئیے۔ تمام پولیس ملازمین تعلیمی اسناد متعلقہ افسران کو جمع کرائیں جن کی تصدیق ایگزیکٹو آرڈرکے تحت دیگر محکموں کی طرح ایچ ای سی سے کرائی جائے گی۔ وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے 20تھانوں میں 10ہزار سے زائد پولیس اہلکار موجود ہیں جن کے حوالے سے پہلے مرحلے میں اس عمل کو مکمل کیا جائے گا۔
احکامات

ای پیپر دی نیشن