اہلکار کی فائرنگ، صوبہ ارزگان کے قائم مقام پولیس چیف دوست سمیت قتل

قندھار (رائٹرز+ آن لائن) پولیس اہلکار نے ارزگان صوبے کے قائم مقام پولیس چیف گلاب خان اور ان کے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔افغان صوبہ قندوز کے مختلف علاقوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4غیر ملکی جنگجوئوں سمیت 40 طالبان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز فورسز نے صوبہ قندوز کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ تمام شدت پسندوں کا تعلق بھی تنظیم تحریک طالبان افغانستان سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن