اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایف بی آر کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ رواں مالی سال کے محصولات کے اہداف کے حصول کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔ اتوار کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مالی سال 2014-15ءکے دوران ایف بی آر کی طرف سے جمع کئے گئے محصولات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر کو چیئرمین ایف بی آر نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی موجودہ تھے۔ وزیر خزانہ نے چیئرمین ایف بی آر سے کہا کہ وہ محصولات کی کولیکشن کے بارے میں باقاعدہ انہیں آگاہ رکھیں۔ وزیر خزانہ کو ٹیکس ریفارمز کمشن اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے ایف بی آر کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔