ڈاکٹر قدیر کے بڑے بھائی عبدالحفیظ خان انتقال کرگئے، آج کراچی میں نماز جنازہ ہوگی شہبازشریف، سراج الحق و دیگر کا اظہار افسوس

Apr 27, 2015

لاہور/کراچی (خبرنگار + صباح نیوز) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بڑے بھائی عبدالحفیظ خان کراچی میں انتقال کرگئے۔ عبدالحفیظ خان کی عمر 84 برس تھی۔ انکی نماز جنازہ آج بروز پیر بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ کراچی میں ادا کی جائیگی۔ لاہور سے خبر نگار کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عبدالحفیظ خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، نائب امراء راشد نسیم، اسداللہ بھٹو، حافظ محمد ادریس، میاں محمد اسلم اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی عبدالحفیظ خان کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں