لاہورسمیت پنجاب بھرکے کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن میںPPPکےامیدوراں کی شکست پر پارٹی کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

 ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے لاہورسمیت پنجاب بھر کے کنٹونمنٹس الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی عبرتناک شکست کا سخت نوٹس لے لیا ہے،لاہور میں کنٹونمنٹس کے بیس وارڈوں کے حالیہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کا ایک امیدوار بھی کامیاب نہیں ہوسکا جبکہ اسی طرح کے نتائج پنجابکےدوسرے علاقوں سے بھی سامنے آئے،پارٹی قیادت نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں شکست کا نوٹس لیتےہوئے وسطی پنجاب،جنوبی پنجاب اورلاہورکے صدورسےناقص کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی،،ذرائع کا  یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب اورلاہورکے عہدیداروں  کے جانب سے کنٹونمنٹ الیکشن کے موقع پر کارکنوں کو متحرک نہ کرنےپرناراضی کا اظہار کیا ہے،پارٹی قیادت کی جانب سے  مکمل انکوئری کے بعد جلد ہی لاہورسمیت پنجاب کے غیرفعال پارٹی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...