سی ون تھرٹی طیاروں کو امدادی سامان لے کر آج نیپال روانہ ہونا تھا تاہم اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث پروازیں منسوخ کردی گئیں جس کے بعد اب دو طیارے کل کھٹمنڈو جائیں گے،دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ نیپال میں پاکستانی ہائی کمیشن حکام سےرابطے میں ہیں اور وہاں موجود پاکستانیوں کی تعداد کا پتا چلایا جارہا ہے،دوسری جانب گزشتہ روز پاک فوج کے طیارے میں سات پاکستانی خاندانوں کے چالیس سےزائد افراد کو وطن واپس منتقل کردیا گیا۔