عزیر بلوچ نے 159 افراد کے قتل سمیت مختلف وارداتوں کا اعتراف کرلیا: ذرائع

کراچی (آن لائن) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش 159 افراد کے قتل سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ اس نے وارداتیں ضلع ویسٹ، سٹی اور سائوتھ میں کیں۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ اپنے قریبی رشتے دار کے پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہوا۔ پاسپورٹ پر رشتے دار کی تصویر ہٹا کر اپنی تصویر لگائی۔ عزیر بلوچ کو کراچی آپریشن شروع ہونے سے پہلے آپریشن کا بتا دیا گیا تھا۔ فیصل پٹھان کو گینگ کی ذمہ داری سونپنے پر گینگ وار 2 دھڑوں میں تقسیم ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...