رحیم یار خان: پنچایت نے ’’کاری‘‘ خاتون کو قتل کرنے کا حکم جاری کر دیا‘ پولیس نے مدد کی بجائے باپ کو جھوٹے کیس میں پھنسا دیا

Apr 27, 2016

رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) مقامی سردار کی سربراہی میں ہونیوالی پنچایت نے خاتون کو کاروکاری قرار دیکر قتل کرنے کا حکم جاری کر دیا‘ متاثرہ خاندان جان بچانے کیلئے دربدر ہو گیا جبکہ پولیس نے انصاف دینے کی بجائے خاتون کے والد کو ٹربائن موٹر چوری کے مقدمہ میں گرفتار کرکے حوالات میں تشدد کا نشانہ بنایا‘ موضع شاہ پور کی زکیہ بی بی نے اپنے شوہر حضور بخش گوپانگ کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ گوپانگ برادری کے مقامی سردار کی سربراہی میں اس کے سسرالیوں نے نہ صرف اسے کاروکاری قرار دیکر قتل کا حکم جاری کیا بلکہ مکان پر قبضہ کے بعد سامان بھی چوری کرلیا‘ انصاف کیلئے تھانہ رکن پور گئے تو ایس ایچ او اسلم خان اور اے ایس آئی ندیم عباس نے وڈیرے کی ایما پر میرے والد کو مقدمہ چوری کے مقدمہ میں ملوث کرکے گرفتار کیا اور حوالات میں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تھانے میں دی گئی درخواست واپس لینے کیلئے دبائو ڈالا اور رشوت لیکر رہا کیا جبکہ ہم انصاف کیلئے دھکے کھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں