دارارقم سکولز کے زیر اہتمام ریجنل ریویومیٹنگ کا انعقاد

لاہور( پ ر) دارارقم سکولز کے تحت ریجنل میٹنگ مینگورہ میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر سے ریجنل ڈائریکٹرز ، ڈپٹی ڈائریکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریجنل میٹنگ چیف ایگزیکٹو دارارقم سکولز سید وقاص جعفری کی سر براہی میں ہوئی۔ میٹنگ میں دارارقم سکولز کسی گزشتہ کار کردگی کا جائزہ اور آئندہ منصوبوں کی پلاننگ کی گئی۔ اس موقع پر منیجر ایڈمنسٹریشن نصر اللہ چوہدری ،ندیم اسلم نے شرکاء سے خطاب کیا۔ بعد ازاں شمشاد وڑائچ، طارق فاروق بھٹی، ندیم بٹ، بخت زادہ سید، رحمت تنولی ،زاہد بلوچ، سہیل احمد ، طارق فاروق بھٹی، عدنان فیصل نے فورم کو اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن