لاہور26(کامرس رپورٹر)پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ نے 1339 ملازمین کو اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری چیئر مین بورڈ آف مینجمنٹ جنرل ( ر) ضیاء الدین خواجہ کی زیر صدارت اجلاس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کی روشنی میں دی گئی- پرنسپل نے اجلاس کو بتایا کہ 396 نرسنگ سٹاف سمیت مجموعی طور پر ادارے کے 1339 ملازمین2015-16 کے دوران اچھے رویہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کی بہتر دیکھ بھال سے دل جیتے- بورڈ آف مینجمنٹ کے ارکان نے پرنسپل کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اعزازیہ دینے کی منظوری دی -