کراچی( اسپورٹس رپورٹر) ملکی ہاکی تاریخ میں پہلی بار کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ دیا گیا۔ کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام کے ایچ اے آفس گلشن اقبال کراچی میں سینٹرل کانٹریکٹ کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کی جانب سے آج 25 کھلاڑیوں میں منصفانہ طور پر کیٹیگری وائز سینٹرل کانٹریکٹ کی تقسیم کئے۔ یہ اعزاز کے ایچ اے کو جاتا یے جس نے ہاکی تاریخ میں پہلی بار ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سینٹرل کانٹریکٹ دینے کی روایت متعارف کرائی۔ہم اسی ہاکی کے فروغ کے جذبے کیساتھ اس طرز کے مزید انقلابی اقدامات کرتے رہیں گے۔تقریب سے سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین ,چیئرمین گلفراز احمد خان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سابق انٹرنیشنل کھلاڑی جمیل احمد خان,کے ایچ اے کے سینئر نائب صدر اعجاز الدین,چیئرمین ڈسیپلین کمیٹی میجر شاہنواز,نائب صدور رحمان خان,عظیم خان,کراچی ہاکی وومن ونگ کی صدر ڈاکٹر اسماء شاہ,سیکریٹری شاہین فاطمہ,طلعت محمود,سید نسیم حسین,عارف حیات,جاوید اقبال راو¿,محسن خان ,صغیر حسین,زاہد محمود,عظمت پاشا، ہاکی آفیشلز اورکھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کے ایچ اے کے اعلامیہ کے مطابق نٹریکٹ کی تین کیٹگریز بنائی گئی ہیں جس میں 25کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر 3ہزار سے5ہزار دیئے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں یہ کانٹریکٹ 6 ماہ کیلئے ہوگا۔ تمام کھلاڑیوں کو تین کیٹیگری A,B,C میں تقسیم کیا گیا ہے۔