کراچی (کرائم رپورٹر) کھوکھراپار ملیر میں برف فروش نے جھگڑے کے دوران دکاندار کو چھری کے وار کرکے ہلاک کر دیا اور فرار ہوگیا۔ واقعہ بدھ کی دوپہر پیش آیا جس کے بعد مقتول سید ذیشان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول36 سال سید ذیشان ولد سید عابد کی ڈاک خانہ کے نزدیک پرچون کی دکان تھی جبکہ ملزم ذوالفقار عرف منا اس کی دکان کے آگے برف بیچتا تھا بدھ کی دوپہر کسی بات پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور ذوالفقار عرف منا نے چھری کے وار کرکے سید ذیشان کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے اس واقع کے بارے میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔