راولپنڈی (آئی این پی) آسٹریلوی ہائی کمشنر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی، ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، انکے درمیان علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنمائوں میں دوطرفہ علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا، پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور معیار کی تعریف بھی کی۔