ریاض+مکہ مکرمہ (اے پی پی+مبشراقبال لون استادانوالہ سے ) سعودی عرب کی کابینہ کے نئے ارکان اور مختلف عہدوں پر مقرر کیے گئے شہزادوں نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں الیمامہ محل میں منعقدہ ایک پْروقار تقریب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان سے حلف لیا۔جن سعودی شہزادوں نے حلف اٹھایا ہے ان کے نام اور عہدے یہ ہیں، الباحہ کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز ، گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز ، شمالی سرحدی علاقوں کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز ، عسیر کے نائب گورنر شہزادہ منصور بن مقرن بن عبدالعزیز اور مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل بن عبدالعزیز۔ان کے علاوہ جازان کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد بن عبدالعزیز ، الریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز ،نائب گورنر مشرقی ریجن شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان بن عبدالعزیز ، القصیم ریجن کے نائب گورنر شہزادہ فہد بن ترکی بن فیصل بن ترکی ، نجران کے نائب گورنر شہزادہ ترکی بن ہزلول بن عبدالعزیز اور مکہ کے نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ہے۔امریکہ میں سعودی عرب کے نئے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ سعودی عرب میں تیزی سے نوجوان نسل کواہم انتظامی اورحکومتی ذمے داریاںسونپی جارہی ہیں۔اس کے دومقاصدہیںمستقبل میںزمام کارسنبھالنے کے لئے تیارکرنااوردوسراان کی صلاحیتوں سے کماحقہ فائدہ اٹھاناہے ۔فرامین کے ذریعے کئی شہزادوںکواہم سرکاری مناصب سونپے ہیںاورانھیںمملکت کے مختلف علاقوںمیںنائب گورنرکے عہدوں پر فائزکیاگیاہے ۔شاہ سلمان نے شہزادہ منصوربن مقرن بن عبدالعزیزکوعسیرکے علاقے کانائب گورنرمقررکیاہے ۔وہ اس سے پہلے سعودی ولی عہدکے دیوان میںکنسلٹینٹ تھے۔جنرل اتھارٹی برائے سرمایہ کاری کے سابق گورنرشہزادہ سعودبن خالدبن فیصل بن عبدالعزیزکومدینہ منورہ کانائب گورنربنایاگیاہے ۔شہزادہ محمدبن عبدالعزیزکوجازان اورشاہی دیوان کے سابق کنسلٹینٹ شہزادہ محمدبن عبدالرحمان بن عبدالعزیز کوالریاض کانائب گورنرمقررکیاگیاہے ۔لندن میںسعودی سفارت خانے میںسابق کنسلٹینٹ شہزادہ احمدبن فہدبن سلمان بن عبدالعزیزکومشرقی علاقے کی نائب گورنری کامنصب سونپاگیاہے ۔شہزادہ فہدبن ترکی بن فیصل بن ترکی کوقصیم ریجن ،شہزادہ ترکی بن ہزلول بن عبدالعزیزکونجران اورشہزادہ عبداللہ بن بندربن عبدالعزیزکومکہ مکرمہ کانائب گورنرمقررکیاگیاہے ۔
سعودی کابینہ کے نئے ارکان اور نائب گورنروں نے حلف اٹھا لیا مقصد شہزادوں کی انتظامی امور میں تربیت ہے
Apr 27, 2017