”پھول“ کے اشتراک سے بچوں کے سائنسی ادب کے حوالے سے سیمینار آج ہوگا

لاہور (پ ر) ماہنامہ ”پھول“، اردو سائنس بورڈ اور اکادمی ادبیات اطفال کے اشتراک سے ”بچوں کے لئے سائنسی ادب کی ضرورت و اہمیت“ کے عنوان سے سیمینار آج بروز جمعرات صبح 11 بجے 299 اپرمال لاہور ہوگا۔ صدارت ڈاکٹر ناصر عباس نیر، مہمان خصوصی ڈاکٹر تحسین فراقی جبکہ محمد شعیب مرزا، حافظ مظفر محسن، پروفیسر ناصر بشیر، محمد اسلام نشتر، ڈاکٹر طارق ریاض خان، تسنیم جعفری، نویہ مرزا، جمیل احمد زاہد حمید اور دیگر اظہارخیال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن