کابل(این این آئی+اے ایف پی) افغان میڈیا نے شمالی صوبے بلخ میں ایک فوجی کیمپ پر ہونے والے مہلک ترین حملے میں 250 افراد کے ہلاک ہونے کا بتاتے ہوئے حکام پر سچ کو چھپانے کا الزامعائد کیا ہے۔صوبائی دارالحکومت مزار شریف میں افغان نیشنل آرمی کی 209ویں کور پر ہونے والے حملے کے بعد بھی اس حملے میں ہلاک ہونے والے کی صحیح تعداد نا بتانے پر حکومت پر تنقید ہو رہی ہے۔ اس سلسلہ میں 35 فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
مزارشریف بیس پر طالبان کے حملے کے بعد35 فوجی گرفتار
Apr 27, 2017