سردار نسیم کےخلاف سازشیں کرنے والون کے پیچھے ایک سیاسی ہاتھ کارفرما ہے، مقبول احمد خان

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے صدر سردار نسیم کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے پیچھے ایک سیاسی ہاتھ کارفرما ہے۔ان لوگوں کو سردار نسیم کی میئرشپ ہضم نہیں ہورہی تھی۔ 2018ءمیں اپنی ایم این اے شپ چھن جانے کے خوف سے یہ لوگ چھپ کر وار کررہے ہیں۔ 2018ءکا الیکشن مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے وائس چیئرمینز الائنس کے سربراہ مقبول احمد خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صرف الیکشن کالعدم قرار دیا ہے۔ جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں صرف سازشیں ہیں۔ سردار نسیم کے ساتھ ہیں، کل بھی تھے اور آج بھی۔ انکی پارٹی کیلئے بہت زیادہ خدمات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن