جو ممالک دہشتگردی کو پروان چڑھا رہے ہیں یہ انہیں ہی لپیٹ میں لے لیگی ارون جیٹلی کے ماسکو میں رونے

Apr 27, 2017

ماسکو (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے روسی دارالحکومت ماسکو میں انٹرنیشنل سکیورٹی کانفرنس کے دوران پھر دہشتگردی کا رونا روتے ہوئے کہاکہ بعض ممالک کی طرف سے دہشت گرد گروپوں کی امداد اور تربیت دینے کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دینے کی موقع پرستانہ کوششوں کی عالمی سطح پر بھرپور مزاحمت کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہاکہ جو ممالک دہشت گردی کو پروان چڑھا رہے ہیں یہ انہیں کو لپیٹ میں لے لیگی آج بھی اچھے اور بُرے دہشت گردوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ بڑی طاقتوں کی طرف سے اس سلسلے میں اشتراک کار کو بڑھانا چاہئے۔
ارون جیٹلی

مزیدخبریں