ٹریول ایجنٹس پی آئی اے کی سیلز بڑھانے کیلئے بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں

لاہور(خبر نگار)ٹریول ایجنٹس پی آئی اے کی سیلز کو بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پی آئی اے کے قائم مقائم چیف ایگزیکٹو آفیسر نیئر حیات نے لاہور کے ٹریول ایجنٹس کے ساتھ میٹنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ٹریول ایجنٹس کو اپنا اہم کاروباری ساتھی سمجھتی ہے اور ہم ان کے ساتھ مل جل کر قومی ایئر لائن کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے یورپ، برطانیہ اور امریکہ۔کینیڈا کیلئے سیلز میں اضافے پر زور دیتے ہوئے پی آئی اے کی جانب سے ان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریول ایجنٹس کی بہتری کیلئے پی آئی اے کے سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے جو کہ ان کیلئے مفید ہو گا ۔

ای پیپر دی نیشن