اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمی نے لاہور ہائیکورٹ کی سابق جج ارم سجاد گل کی مستقلی کے لئے ریٹائرڈ جج ناصرہ اقبال کی جانبسے دائردرخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس نے تین رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک جج کیسے کہہ سکتا ہے کہ وہ قابل ہے ،جج کی قابلیت کا جائزہ کمیشن لیتا ہے۔ ہم نے نہیں سمجھا ارم سجاد گل قابل ہے۔ارم سجاد گل ایڈہاک جج تھیں ۔عدالت نے قرار دیا مستقلی کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ارم سجاد گل اہل نہیں تھیں اس لئے منتقل نہیں کیا گیا۔
سابق جج ارم سجادکی مستقلی کیلئے ناصرہ اقبال کی درخواست خارج
Apr 27, 2018