پشاور (نوائے وقت رپورٹ) مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے موثر کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی فرمان اللہ شہید ہو گئے۔
سرحد پار/ فائرنگ