پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم بلدیو کمار کو عدالت نے عدم ثبوت پر بری کر دیا۔ بونیر ڈگر کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سردار سورن سنگھ قتل کیس کی سماعت کی جس کے دوران عدالت نے بلدیو کمار کو عدم ثبوت پر قتل کے الزام سے بری کر دیا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے اقلیتی نشست پر منتخب رکن اسمبلی سورن سنگھ کو 22 اپریل 2016 کو ان کے آبائی ضلع بونیر میں موٹر سائیکل سواروں نے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں جن ملزمان کو گرفتار کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ کام بلدیو کمار کے کہنے پر کیا تھا۔ بلدیو کمار اقلیتی نشست پر سورن سنگھ کے بعد پارٹی کی دوسری ترجیح تھے اور وہ مبینہ طور پر سورن سنگھ کے قتل کے بعد خود رکن اسمبلی بننا چاہتے تھے۔
بری