3 مرتبہ سول جج کا امتحان پاس کیا، انٹرویو میں بار بار فیل کر دیا گیا: شاہین نور چیف جسٹس سے ازخود نوٹس کی اپیل

لاہور (وقائع نگار خصوصی) تین مرتبہ سول جج کا تحریری امتحان پاس کرنے والی یتیم خاتون امیدوار نے بار بار انٹرویو میں فیل کرنے پر چیف جسٹس پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ہونے والے سول ججز کے تحریری امتحان کے لئے چھ ہزار پانچ سو اڑتیس امیدواروں میں سے کل اکیس امیدوار پاس ہوئے۔ امتحانی کمیٹی نے انٹرویو میں سولہ امیدواروں کو پاس جبکہ نابینا امیدوار یوسف سلیم، خاتون امیدوار شاہین نور سمیت پانچ امیدواروں کو فیل کر دیا۔ انٹرویو میں فیل ہونے والی امیدوار خاتون امیدوار شاہین کرن نے کہا ہے کہ انٹرویو کمیٹی نے ان سے عمومی سوالات کئے مگر قانون سے متعلق ایک بھی سوال نہیں پوچھا اور بغیر جواز کے فیل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...