فیروزوالہ‘ حاصل پور‘ قصور (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) مختلف علاقوں میں ملزموں نے 2لڑکوں سمیت 2لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سگیاں کے قریب محمدعلی کے بیٹے 12سالہ عابد کو اوباش قاسم اور ساتھی سبحان ورغلا کر ویران جگہ پر لے گئے جہاں پر ملزمان نے زبردستی زیادتی کی اور فرار ہوگئے‘ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔قصور کے نواحی علاقہ مہالم کلاں کے نیامت نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ میں مقدمہ درج کرایا کہ ملزم وقاص نے میرے بھانجے 7سالہ حیدر سے کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کر ڈالی۔حیدر کے مسلسل شور پر اہل علاقہ کے آنے پر ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔لڈن کی ڈانسر مافیہ منظور حاصل پور کی نواحی بستی نور پور میں ایک تقریب پرآئی تو شہزاد اسے ڈیرہ پر لے گیا وہاں اس کے ساتھ زیادتی کی۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا نواحی گائوں 86فتح کے غلام حسین کی 15 سالہ بیٹی تسلیم اختر کو اظہر اغوا کر کے لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
فیروزوالہ‘ حاصل پور‘ قصور: 2لڑکوں 2لڑکیوں سے زیادتی
Apr 27, 2018