ججز تقر ری جوڈیشل کمشن کیخلاف دائر درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کوٹ نے ججز تقرری سے متعلق قائم جوڈیشنل کمیشن کے اختیارات کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی ۔جوڈیشنل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج ارم سجاد گل کی مدت معیاد میں نہ توسیع کی اور نہ انہیں کنفرم کیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل شاہ خاور نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ جوڈیشنل کمیشن کے فیصلوں پر نظر ثانی ہونی چاہئے ان کا فیصلہ حتمی نہیں ہونا چاہئے ، ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی نے بھی معاملہ نظر ثانی کے لیئے جوڈیشل کمیشن کو بھیجا جو مسترد کردیا گیا، آئین کا آرٹیکل 175-Aتشریح طلب ہے اس کی وضاحت ہونی چاہئے ، انہوں نے خاور منیر حسین کیس کی نظیر پیش کی ،چیف جسٹس نے کہا کہ قابلیت اہلیت کا فیصلہ کرنے کا حق جوڈیشل کمیشن کا ہے ، پیش کردہ عدالتی فیصلے کی مثال کی نوعیت کچھ اور ہے ، اہلیت کا تعین کرنا بطور سربراہ چیف جسٹس اور کمیشن کا اختیار ہے جو آئین پاکستان کے مطابق ہے ، عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...