اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مےاں نواز شریف، سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، عابد شیر علی کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں غیر موثر ہونے کی بنےاد پر خارج کردی گئی ہیں، چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ محمود نقوی صاحب آپ نے سینکڑوں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ایک ہی بار بتا دیں عدالت غیر ضروری تمام درخواستوں کو خارج کرے گی، اب آپ درخواست بازی ختم کریں تاکہ عدالتوں پر سے مقدمات کا بوجھ ختم ہو کبھی ضروری ہو تو انسانی حقوق کی کوئی درخواست دائر کردےا کریں۔ متفرق مقدمات کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنےاد پر خارج کردی۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میں درخواست گزار محمود نقوی نے موقف اختےار کےا کہ عابد شیر علی کے حکم پر سپریم کورٹ، سیکرٹریٹ کے چار بلاکس، سینٹ کی بجلی کاٹ دی گئی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت میں درخواست گزار محمود نقوی نے کہا کہ نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے بیان دیا، نیب، سپریم کورٹ، ججز کے خلاف بات کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان نے نیب ریفرنسز کی بات کی۔
درخواست خارج
نوازشریف‘ شاہد خاقان‘ عابد شیر اور قائم علی شاہ کیخلاف توہین عدالت درخواستیں خارج
Apr 27, 2018