لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی ختم کر دی جبکہ تمام ممبر ممالک کو ٹی ٹونٹی سٹیٹس دیدیا گیا۔ نئے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کی بجائے ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ بھارت میں جبکہ ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020 پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا میں ہو گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے تمام ممبر ممالک کو ٹی ٹونٹی سٹیٹس دےدیا، اب تمام ممبر ملکوں کی ٹیمیں انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے اہل ہوں گی۔یکم جولائی 2018 سے تمام ممبر ممالک کی ویمنز ٹیموں کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنے کی اجازت مل جائےگی جبکہ یکم جنوری 2019 سے تمام ممبر ممالک کی مینز ٹیمیں بھی مختصر فارمیٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اہل ہو جائیں گی۔
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی ختم کر دی جبکہ تمام ممبر ممالک کو ٹی ٹونٹی سٹیٹس دیدیا گیا
Apr 27, 2018