راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس مرزا وقاص رئوف اورجناب جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں پانچ ملزمان کی ٹرائل کورٹ سے بریت کے فیصلے کے خلاف استغاثہ ایف آئی اے کی اپیل پر وکیل صفائی کے مہلت طلب کرنے پر سماعت7 مئی تک ملتوی کردی اور اپیل کے فیصلہ تک ملزمان کو نظر بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا ایف آئی اے نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں پانچ ملزمان اعتزاز شاہ، حسنین گل ، رفاقت حسین ، شیر زمان اور عبدالرشید کی بریت کے خلاف عدالت عالیہ میں اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ عدالتی فیصلہ تک ملزمان کو نظر بند رکھنے کی استدعا بھی کی جو ہائیکورٹ نے منظور کر لی ۔
بینظیربھٹو قتل کیس،وکیل صفائی کے مہلت طلب کرنے پر سماعت7 مئی تک ملتوی
Apr 27, 2018