اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ترجمان اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو) کے مطابق سی ای او آئیسکو باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ زندگی قدرت کا ایک انمول شاہکار ہے جس ککوئی نعم البدل نہیں،انھوں نے تمام فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاریکرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی حالت میں یا دبائو میں بجلی کی لائنوں پر حفاظتی تدابیر اختیار کئے بغیر کام نہ کریں او رتمام ایس ایز اور ایکسئینز کو ہدایات جاری کیں ہیںکہ وہ سٹاف کولائن پر کام کرتے ہوئے چیک کریں اور اگر کہیں بھی سٹاف حفاظتی تدابیر کے بغیرکام کرتا نظر آئے تو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔