اسلام آباد(جنرل رپورٹر)’’اباسین فائونڈیشن پاکستان اور اباسین فائونڈیشن یو کے ‘‘کے مطابق خیبرپختونخواسمیت فاٹا میں صحت ، تعلیم ، ریلیف پراجیکٹس اور وہاں کے مسائل پر ریسر چ کرنا ہے ۔ پاکستان دنیا کا خوبصور ت ترین اور قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہیں۔فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال 50ہزارپائونڈز جمع کردیئے تھے جس سے گلگت بلتستان میں لڑکیوں کے لئے سکول تعمیر کیا ۔سکول میں 400کےقریب طلباء علم حاصل کررہے ہیں۔برطانیہ واپس جا کر پاکستان کا امن پسند چہر ہ اپنے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ گزشتہ روزنیشنل پریس کلب اسلام آبا دمیںپریس کانفر نس کرتے ہوئے متزکرہ غیر سرکاری تنظیموں کے عہدیداروںمیںچیف ایگزیکٹیوہیلن بینگلی، پاکستان سے پروفیسرمختیار زمان ، بریگیڈیئر(ر)گل زمان، طارق برطانیہ سے ، شکیل سلام برطانیہ، عبیداللہ پاکستان،جبین کوثرکا کہناتھا صحت اور تعلیم ہمارے ترجیحا ت کا بنیادی حصہ ہے کے پی کے اور فاٹاہمارے پراجیکٹس کا حصہ ہے،برطانیہ میں تنظیم کے لئے فیڈریزنگ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا طارق جس کے ماں باپ پاکستان سے تھے پہلی مرتبہ وہ پاکستان ہمارے ساتھ آئے ہیںانہوں نے ایک دن میں 1200پائونڈز ایک ہی دن میںتنظیم کے لئے اکٹھے کئے تھے۔