مہمند ایجنسی ( نامہ نگار ) مہمند ایجنسی، پاک افغان بارڈر شیخ باباون پوسٹ پر افغانستان کی طرف سے مارٹر گولے فائر کرنے سے مہمند رائفلز کے ایک جوان شہید ہوگیاہے۔ سیکورٹی فورسز کی طرف سے بھر پور جوابی کاروائی سے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل صافی کے بارڈر ایریا میں قائم سیکورٹی فورسز کے شیخ باباون پوسٹ پر افغانستان کی طرف سے مارٹر گولے فائر کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 205 ونگ مہمند رائفلز کے ایک سپاہی فرمان بھٹنی شہید ہو گئے ۔ جبکہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے بھرپور جوابی کاروائی سے3 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور حملہ آور پسپا ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی سخت ‘ سرحد پر گشت میں اضافہ کر دیا گیا
اہلکار شہید
مہمند ایجنسی، پاک افغان بارڈر شیخ باباون پوسٹ پر افغانستان کی طرف سے مارٹر گولے فائر کرنے سے مہمند رائفلز کے ایک جوان شہید
Apr 27, 2018