پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف‘ وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے فوری استعفوں کا مطالبہ کر دیا

لاہور (خبرنگار+ خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف‘ وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے فوری استعفوں کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے کہا کہ اگر یہ لوگ استعفے نہیں دیتے تو وزیراعظم ان سے استعفے لے لیں۔ اگر ایسا نہ کیا تو جگہنسائی ہوگی۔ حکومتی بنچوں نے محمود الرشید کی تقریر اور مطالبے کا جواب نعرہ بازی سے دیا جس پر سرکاری بنچوں اور اپوزیشن کے درمیان نعرہ بازی کا مقابلہ شروع ہوگیا۔ سپیکر رانا محمد اقبال نے کہا تینوں وزراءکا تعلق وفاق سے ہے‘ وہ اس ہاﺅس کے ممبر نہیںہیں۔ وفاق کے معاملہ ہے وہ ان وفاقی وزراءسے استعفے نہیں لے سکتے۔ اجلاس جیسے ہی شروع ہوا اور سپیکر نے اپوزیشن رکن احسن ریاض فتیانہ کو سوال پوچھنے اور وزیر صنعت وتجارت کو جواب دینے کیلئے کہا۔ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت مانگ لی اور کہا کہ عدالت نے خواجہ محمد آصف کو تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔ انہیں فی الفور ان کے عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو وزیراعظم ان سے استعفیٰ لے لیں۔ جو صادق اور امین نہیں اسے فی الفور ہٹا دیا جائے۔ خواجہ آصف کے علاوہ احسن اقبال اور اسحاق ڈار سے بھی استعفے لیے جائیں۔ یہ لوگ پاکستان کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ لوگ استعفے نہیں دیتے تو انہیں کابینہ سے نکال دیا جائے‘ اچھی روایات کو جنم لینا چاہیے۔ اس موقع پر سرکاری بنچوں پر خواتین کھڑی ہوگئیں اور ”شیر شیر“ کے کے نعرے لگانے شروع کر دیئے جبکہ اپوزیشن نے ”کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیاءہوتی ہے“ کا بار بار ورد شروع کر دیا۔ اپوزیشن نے نااہل وزراءنہیں چلیں گے کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن بنچوں سے اسحاق ڈار استعفیٰ دو‘ احسن اقبال استعفیٰ دو‘ خواجہ آصف استعفیٰ دو کے نعرے لگتے رہے۔ سپیکر بار بار آرڈر ان دی ہاﺅس کہتے رہے مگر کسی نے ان کی نہ سنی۔ عارف عباسی ”مک گیا تیرا شو نواز، گو نواز گونواز“ کے نعرے لگاتے رہے۔ سپیکر بار بار احسن ریاض فتیانہ کو سوال پڑھنے کا کہتے رہے مگر وہ اپنے کانوں کی طرف اشارہ کرتے رہے کہ آواز نہیں آرہی۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے شراب پر وزیراعظم اور گورنر ہاﺅس میں ڈیوٹی ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد اسمبلی میں جمع کروا دی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیراعظم ہاﺅس اور گورنر ہاﺅس میں شراب پر ڈیوٹی ختم کرنے کے حکم پر شدید افسوس کا اظہار کرتا ہے۔
پنجاب اسمبلی

ای پیپر دی نیشن