موجودہ قومی اسمبلی کے ارکان کا الوداعی گروپ فوٹوآج بجٹ اجلاس کے بعد ہو گا

Apr 27, 2018

اسلام آباد(اے پی پی) موجودہ قومی اسمبلی کے اراکین کا الوداعی گروپ فوٹو آج بجٹ اجلاس کے بعد گیٹ نمبر ایک کے سامنے لان میں ہو گا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میڈیا ونگ سے جاری تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی طرف سے موجودہ قومی اسمبلی کے اراکین کو الوداعی گروپ فوٹو کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے تمام اراکین کا اس یادگار موقع پر شرکت کو یقینی بنانے کے لئے مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں